ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی میٹرو: مسافر اب 25کلو تک سامان لے کرسفر کرسکتے ہیں 

دہلی میٹرو: مسافر اب 25کلو تک سامان لے کرسفر کرسکتے ہیں 

Thu, 29 Aug 2019 19:26:08    S.O. News Service

نئی دہلی،29/اگست (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا)  دہلی میٹرو میں اب مسافر بڑا سامان لے جا سکیں گے کیونکہ اب زیادہ سے زیادہ وزن لے جانے کی حد 15 کلو گرام سے بڑھا کر 25 کلو گرام کر دی گئی ہے۔مرکزی رہائش اور شہری امور کی وزارت کی جانب سے 27 اگست کو مطلع قوانین کے مطابق میٹرو ٹرین میں مسافروں کو 25 کلو گرام وزن تک صرف ایک بیگ لے جانے کی اجازت دے گا لیکن یہ گٹھری نہیں ہونا چاہئے۔حکومت نے اس کے لئے میٹرو ریلوے (مال اور ٹکٹ) دستور العمل 2014 میں تبدیلی کی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کہ میٹرو ریلوے انتظامیہ کی منظوری کے بغیر کوئی بھی شخص میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران ایک سے زیادہ بیگ نہیں لے جا سکتا۔اس بیگ کی سائز 80 سینٹی میٹر اور 25 کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ ہوائی اڈوں کو جوڑنے والی میٹرو ٹرین میں وزارت نے زیادہ سے زیادہ 32 کلو گرام وزن لے جانے کی اجازت دی ہے۔ایئر پورٹ میٹرو ٹرین میں بھی گٹھری کے طور پر اشیاء لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیاکہ میٹرو ریلوے انتظامیہ کی منظوری کے بغیر کوئی بھی شخص ہوائی اڈوں کو جوڑنے والی میٹرو ٹرین میں سفر کے دوران ایک سے زیادہ بیگ نہیں لے جا سکتا۔اس بیگ کی سائز 90 سینٹی میٹر اور 32 کلو گرام سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے۔


Share: